2 اکتوبر 2012 - 20:30

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراه اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب راجن پور میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی برداشت نہیں ،او آئی سی سمیت ملت اسلامیہ متحد ہوکر پر امن موئژ احتجاج اور سیاسی اقدامات کرے -

ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراه نے مزید کہا کہ ملک سنگین بحران کا شکار ہے 18 ویں ترمیم کے بعد دودھ اور شہد کی نہروں کا وعدہ کیا گیا تها مگر انسان بھوک افلاس اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ کر مر رہے ہیں - اس موقع پر مقامی علماء کرام علامہ محمد تقی فاضل مولانا مبشر حسن اظہر اور مولانا عبدالرضا دریشک بھی موجود تھے -  ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تمام مسائل کا حل سیاسی طور پر نکالا جائے اور بلوچوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے - انھوں نے کہا کہ'  بلوچستان میں فرقہ واریت نہیں چیف جسٹس سے مودبانہ گذارش ہے کہ  قوم کو حقائق بتائیں اگر ایسا نہیں تو کمیشن بنایا جائے کراچی میں 3 سو کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور روزانہ 12 بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں ملک میں قانون کی بلا امتیاز حکمرانی کے لیے ڈرون حملوں اور دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا- علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل کیا جائے جس پر تمام مذہبی اور دینی قوتیں متفق ہیں اور ملک میں کوئی فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں انھوں نے کہا کہ جمہوری اور قانونی طور پر پر امن تبدیلی کے حق میں ہوں انھوں نے کہا کہ وہ انتخابی الائنس کے ذریعے آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے انکی پہلی ترجیح متحدہ مجلس عمل کے الائنس کی بحالی ہے -.....

/169